ابنا: علی شمخانی نے آج تھران میں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ غاصب صہیونی ریاست مسلسل علاقے میں امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ایران صہیونی ریاست کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں شام کی حکومت اور عوام کی استقامت اور دھشتگردوں گروہوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں ملت شام کی کامیابی کو اسلامی مزاحمت کے اہم اقدامات میں سے قرار دیا اور تاکید کی کہ یہ محاذ ماضی سے زیادہ طاقتور ہوکر خطرات کا مقابلہ کرے گا۔ تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل "رمضان عبداللہ" نے اس ملاقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی مثال آپ ہے اور یہ انقلاب اپنی ترقی و پیشرفت کی منازل طے کررہا ہے۔"رمضان عبداللہ" نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت غزہ میں انسانیت کے خلاف اقدامات انجام دے رہی ہے اور غزہ کے عوام کو شدید قسم کے حالات کا سامنا ہے۔
.......
/169